اسلام آباد(رم نیوز )وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مالدیپ کے ساتھ سمندری تجارت بڑھانے کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔مالدیپ کے ہائی کمشنر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے جنید انوار چوہدری نے کہا کہ سمندری رابطوں میں بہتری سے دوطرفہ تجارت کو نمایاں فروغ ملے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک پاکستانی وفد دسمبر میں مالدیپ کا دورہ کرے گا، جس سے بندرگاہوں، ماہی گیری اور بحری تربیت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع سامنے آئیں گے۔
وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری کا مالدیپ سے سمندری تجارت اور تعاون بڑھانے پر زور