راولپنڈی(رم نیوز) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو ہرا کر سیریز 0-1 سے اپنے نام کر لی۔ چوتھے دن کے پہلے سیشن میں سری لنکن ٹیم دوسری اننگز میں 316 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 90 رنز کا ہدف ملا۔ دوسری اننگز میں محمد عباس اور عامر جمال نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل سری لنکا پہلی اننگز میں 98 رنز پر ڈھیر ہوا تھا جبکہ پاکستان نے 325 رنز بنائے تھے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا رہا تھا، تاہم پاکستان نے اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی 1-2 سے جیتی تھی۔
سری لنکا کو شکست، پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ سیریز 0-1 سے جیت لی