ایران ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کسی صورت حاصل نہیں کرنے دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ معاہدے کا خواہش مند ہے، تاہم اسے کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔ ایشیا کے دورے سے واپسی پر وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تہران کے ساتھ کوئی نمائشی نہیں بلکہ اپنی شرائط پر حقیقی معاہدہ کریں گے۔ انہوں نے ایران پر 51 سال سے دھوکا دینے کا الزام عائد کیا اور تہران کے خلاف کارروائی کو ایک معمولی فوجی اقدام قرار دیا۔ مزید برآں، انہوں نے اپنے دورہِ چین اور ایشیا میں ہونے والے تجارتی معاہدوں کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ روسی اور چینی صدور سے تعمیری گفتگو ہوئی ہے