امریکہ سے جنگ کا خاتمہ سفارت کاری سے ممکن: عباس عراقچی

تہران(رم نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ جاری جنگ کا خاتمہ سفارت کاری کے ذریعے ممکن ہے اور تہران مذاکرات کے ذریعے تنازع حل کرنے کا خواہاں ہے۔ ایک بیان میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن سے پیغامات کا تبادلہ اب بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران ایسا معاہدہ چاہتا ہے جو مستقبل میں جنگ کا راستہ روکے، تاہم مذاکرات آگے بڑھانے سے پہلے امریکہ کی سنجیدگی کی ضمانت درکار ہوگی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ افزودہ یورینیم ایران سے باہر منتقل نہیں کیا جائے گا، جبکہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) سے متعلق ایران کے مؤقف اور جوہری نظریے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران کی شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی۔