کوئٹہ(رم نیوز) ریلوے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک پر مرمتی کام کی وجہ سے آج بلوچستان میں ٹرین آپریشن معطل ہے ۔۔حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوگی، جبکہ جناح پیپلز ٹرین کی سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔ مزید برآں، پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد تک محدود کر دیا گیا ہے۔
مرمتی کام کے باعث بلوچستان میں آج ٹرین آپریشن معطل رہے گا: ریلوے حکام