وسطی پیرو میں 6.7 شدت کا زلزلہ

لیما(رم نیوز) وسطی پیرو میں 6.7 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے جھٹکے دارالحکومت لیما سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز جونن شہر سے 30 کلومیٹر شمال مغرب میں اور گہرائی 129 کلومیٹر تھی۔حکام کے مطابق زلزلے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر گرنے کے واقعات پیش آئے تاہم ابتدائی اطلاعات میں کسی جانی نقصان یا بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاع نہیں ملی۔