سعودی عرب کی خودمختاری کے دفاع کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ریاض پر حوثی حملہ ناقابلِ قبول ہے: وزیراعظم

اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہری بنیادی ڈھانچے اور معاشی تنصیبات کو نشانہ بنانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں، کیونکہ جارحیت کے ایسے اقدامات پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب اور اس کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور مملکت کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے دفاع کے حق کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سعودی عرب کو اپنے شہریوں اور ملک میں مقیم افراد کے تحفظ کا پورا حق حاصل ہے۔