لاہور(رم نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے جبکہ دیگر بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، تاہم پنجاب کے میدانی شہروں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے، جبکہ اسلام آباد، مری، گلیات اور کشمیر میں بھی سردی اور خشکی برقرار رہے گی۔ اسی طرح سندھ کے بالائی اور بلوچستان کے شمالی اضلاع میں راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ، فیصل آباد، اوکاڑہ، خانیوال، ملتان اور بہاولپور میں سموگ جبکہ خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی اور گردونواح میں رات کے وقت دھند پڑ سکتی ہے۔
ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار، گلگت بلتستان میں شدید ٹھنڈ