دوحہ(رم نیوز) اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے گروپ بی کے مقابلے میں پاکستان شاہینز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی حاصل کی۔ پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.2 اوورز میں 313 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی جانب سے حسن نواز 79، معاذ صداقت 59 اور فرحان یوسف 56 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ بھارت کی طرف سے ہرشت رانا، پرنس یادیو، سوریانش اور وپراج نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ 314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم ابھیشیک شرما کے 70 اور شہباز احمد کے 56 رنز کے باوجود 265 رنز ہی بنا سکی۔
ایشیا کپ رائزنگ سٹارز، پاکستان شاہینز نے روایتی حریف بھارت اے کو 48 رنز سے ہرا دیا