سب میرین کیبل کی خرابی دور کرنے کے لیے 6 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر، انٹرنیٹ سروس متاثر رہنے کا خدشہ

اسلام آباد(رم نیوز)بین الاقوامی سب میرین کیبل سسٹم (ایس ڈبلیو وی) کی مرمت کا کام 6 دسمبر تک مکمل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث مصروف اوقات میں انٹرنیٹ کی رفتار سست رہ سکتی ہے۔ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی کے مطابق کیبل کی بحالی تک صارفین کو دشواری کا سامنا رہے گا، تاہم پاکستان کے ساحل سے 11 کلومیٹر دور پیدا ہونے والی اس خرابی کو دور کرنے پر کام جاری ہے۔