کوئٹہ(رم نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے کے نوجوانوں کو خودمختار بنانے اور باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے 25 ہزار سے زائد ملازمتوں کے جامع پلان پر اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ صوبے کے عوام کی جانب سے صدر مملکت، وزیراعظم اور عسکری قیادت کے خصوصی طور پر شکر گزار ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اعلیٰ عسکری قیادت نے بلوچستان کے نوجوانوں کو باعزت روزگار دلانے کے لیے سب سے پہلے آواز بلند کی تھی۔وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے بھر کے باصلاحیت نوجوانوں کو برابری اور میرٹ کی بنیاد پر مواقع فراہم کیے جائیں گے۔