پرتگالی وزیر خارجہ پاؤلو رینجل کی دفتر خارجہ آمد، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا خیرمقدم

اسلام آباد(رم نیوز)پرتگال کے وزیر مملکت و خارجہ امور پاؤلو رینجل نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مذاکرات کے لیے دفتر خارجہ پہنچے، جہاں نائب وزیراعظم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ملاقات میں دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیں گے اور باہمی تجارت و سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے امکانات پر غور کریں گے۔