جوہری ہتھیاروں میں کمی کا معاہدہ مشکل سہی، مگر کوشش جاری رکھوں گا: امریکی صدر

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ سہ فریقی سربراہی اجلاس کے بعد کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کو محدود کرنے پر باہمی اتفاق رائے پیدا کرنا مشکل ہے، لیکن وہ اس پر کام جاری رکھیں گے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ چینی صدر بھی جوہری ہتھیاروں میں کمی کے تصور سے متفق ہیں، تاہم کسی بھی ملک کے لیے عملی اور نفسیاتی طور پر اپنے نصف جوہری ہتھیار ترک کرنے کا فیصلہ کرنا آسان نہیں ہوتا۔