کیلیفورنیا(رم نیوز) وٹس ایپ نے گروپ چیٹ میں اراکین کی زیادہ سے زیادہ حد 1,024 سے بڑھا کر 1,500 کر دی ہے، جس سے ایڈمنز کو اضافی گروپس بنائے بغیر ایک ہی جگہ بڑی تعداد میں لوگوں کو شامل کرنے کی سہولت مل گئی ۔ ویب سائٹ 'ویب بیٹا انفو' کے مطابق یہ نیا فیچر بتدریج اینڈرائیڈ اور آئی فون کے جدید ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس اضافی گنجائش سے سکولوں کے والدین، دفاتر اور مختلف کمیونٹیز کو بڑی تعداد میں معلومات کے تبادلے میں آسانی ہوگی۔
وٹس ایپ کا نیا فیچر، ایک ہی گروپ میں 1,500 افراد شامل ہو سکیں گے