اسلام آباد(رم نیوز) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور یوگنڈا کی وزیر مملکت برائے زراعت، لائیو سٹاک اور ماہی پروری ڈیزائر موہوزاکے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور یوگنڈا نے دوطرفہ تجارت کے فروغ، ٹیکنالوجی کے تبادلے، منڈیوں تک بہتر رسائی کے ذریعے زراعت کے شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ملاقات میں رانا تنویر حسین نے پاکستان کی زرعی پیداواری استعداد، تحقیقی ڈھانچے اور برآمدی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے پاس زرعی شعبے میں شراکت داری کو وسعت دینے کے نمایاں مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی ابھرتی ہوئی زیتون کی صنعت اور عالمی سطح پر پاکستانی زیتون کے تیل کی مقبولیت پر بھی روشنی ڈالی۔
رانا تنویر حسین کی یوگنڈا کی وزیر مملکت سے ملاقات،پاک یوگنڈا زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق