جنگیں اور پابندیاں بھی مقاصد حاصل نہ کر سکیں: عباس عراقچی

تہران(رم نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل گزشتہ دو برسوں میں مسلط کردہ 12 اور 40 روزہ جنگوں کے باوجود ایران میں حکومت کی تبدیلی اور ملک کو تقسیم کرنے کے مقاصد میں ناکام رہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی قوم کی بھرپور مزاحمت کے سامنے مخالفین غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کے مطالبے سے پیچھے ہٹ کر غیر مشروط مذاکرات پر مجبور ہو گئے، اور فضائی اڈوں کی فراہمی و پابندیوں کے باوجود کوئی طاقت ایران کو شکست نہیں دے سکی۔