تہران(رم نیوز) ایرانی پارلیمان کے سپیکر اور امریکہ کے ساتھ مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ ایران "نہ جنگ، نہ امن" کی طویل غیر یقینی کیفیت کو ہرگز قبول نہیں کرے گا اور اسے جلد ختم کرنا ہوگا۔ پارلیمان کی رابطہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ایران پر غیر معینہ مدت تک غیر یقینی صورتحال مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، کیونکہ دشمن ایران کو طویل اور تھکا دینے والی کشمکش میں دھکیلنا چاہتا ہے۔
جنگ کے خطرے کا مستقل حل قومی اتحاد و دفاعی قوت ہے: محمد باقر قالیباف