ریفرنڈم کے بغیر یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا:برطانوی وزیرا عظم

لندن(رم نیوز) برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے واضح کیا ہے کہ عوامی ریفرنڈم کے بغیر یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ پارلیمان میں اظہار خیال کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم نے رشی سوینک، تھریسامے، ڈیوڈ کیمرون اور بورس جانسن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بریگزٹ پر بات نہ کرنے کا مشورہ دینے والے برطانیہ کو ناقص انتظامات کے ساتھ ماضی میں مقید رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے برسلز میں طے پانے والے تجارتی سہولت کاری اور نوجوانوں کی نقل و حرکت کے معاہدوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان سے برطانوی معیشت کو سالانہ 22 ارب ڈالر کا فائدہ ہوگا۔اینڈی برنہم نے واضح کیا کہ موجودہ پارلیمان کے دور میں کسٹمز یونین یا آزادانہ نقل و حرکت میں دوبارہ شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم برطانوی اور یورپی مذاکرات کار طویل مدتی تعلقات کے حوالے سے غیر رسمی تبادلہ خیال جاری رکھیں گے۔