اسلام آباد(رم نیوز) پاکستان سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں سال 2026 کے دوسرے سپر مون کا دلفریب نظارہ کیا گیا۔ گرین وچ معیاری وقت کے مطابق یہ فلکیاتی منظر دوپہر 2 بج کر 53 منٹ پر جبکہ پاکستان میں رات 7 بج کر 53 منٹ پر دیکھاگیا۔ ماہرینِ فلکیات کے مطابق سپر مون اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب مکمل چاند اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے زمین کے انتہائی قریب آ جاتا ہے۔ زمین سے اس قربت کے باعث چاند عام دنوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ نمایاں دکھائی دیتا ہے، جبکہ سائنس دانوں کے مطابق اس کی چمک میں تقریباً 30 فیصد اور ظاہری حجم میں 14 فیصد تک اضافہ محسوس کیا جا سکتا ہے۔ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ زمین سے نزدیکی کی وجہ سے نومبر کا یہ مکمل چاند غیر معمولی طور پر روشن اور بڑا نظر آ یا۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں رواں سال کے دوسرے ’سپر مون‘ کا دلکش نظارہ