تشدد سے پاک معاشرہ مشترکہ ذمہ داری، صدر اور وزیراعظم کا خواتین کےحقوق اور تحفظ کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد(رم نیوز) خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین کے حقوق اور تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ آئین خواتین کو مساوی حقوق دیتا ہے اور متاثرہ خواتین قانونی مدد کے لیے رابطہ کریں۔ وزیراعظم نے 16 روزہ آگاہی مہم کے آغاز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام اداروں اور معاشرے کے تعاون سے خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔