تہران(رم نیوز)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کے عالمی ادارے او پی سی ڈبلیوکی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈال کر عالمی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے امریکی اقدامات کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نگرانی کرنے والے ادارے کو مفلوج کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ عالمی ادارے او پی سی ڈبلیو کو اپنے سالانہ بجٹ میں ایک چوتھائی کمی کے باعث شدید مالی بحران کا سامنا ہے، جس کی بڑی وجہ امریکہ کی جانب سے اپنے حصے کی مالی شراکت ادا نہ کرنا ہے۔
امریکہ عالمی امن خطرے میں ڈال رہا ہے: ایرانی وزیر خارجہ