وزارت خارجہ اور ایس آئی ایف سی کی غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ

اسلام آباد(رم نیوز) وزارت خارجہ نے ایس آئی ایف سی کے اشتراک سے غیر ملکی سفیروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور معاشی سفارت کاری پر بریفنگ دی۔سیکرٹری خارجہ کی زیرصدارت اجلاس میں ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے سیکرٹری ڈاکٹر جہانزیب خان نے کان کنی، زراعت، لائیو سٹاک، آئی ٹی، انفراسٹرکچر، سیاحت اور خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے امکانات اجاگر کیے۔ بریفنگ میں سفیروں کو سرمایہ کاری کی تفصیلی دستاویزات فراہم کی گئیں ۔