امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں اب ایران کے پاس میزائل داغنے کی محض معمولی صلاحیت باقی رہ گئی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کی بیشتر فوجی صلاحیت کو ختم کر کے اسے اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا اور فتح حاصل کی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں قومی تھینکس گیونگ ٹرکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران قابلِ بھروسہ نہیں ہے، اور اس کے خلاف تاریخ کی سب سے بڑی بحری ناکہ بندی جاری ہے جسے آج تک کوئی ایرانی جہاز عبور نہیں کر سکا۔ صدر ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں اب ایران کے پاس میزائل داغنے کی محض معمولی صلاحیت باقی رہ گئی ہے۔