کراچی میں خنکی بڑھ گئی، راتیں سرد اور دن خشک رہنے کی پیشگوئی

کراچی(رم نیوز) شہرِ قائد میں مشرق اور شمال مشرق کی سمت سے چلنے والی سرد ہواؤں نے خنکی میں مزید اضافہ کر دیا ہے، جہاں مسلسل دوسرے روز بھی کم سے کم درجہ حرارت16.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق شہر میں شمال مشرق کی جانب سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے۔ موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے