نیویارک / دبئی(رم نیوز) سٹریمنگ ایپ ’سپاٹیفائی‘ کی سروس منگل کے روز تکنیکی خرابی کے باعث عارضی طور پر بند ہونے کے بعد بحال ہو گئی ہے، جس سے امریکا اور متحدہ عرب امارات سمیت دنیا بھر میں ہزاروں صارفین متاثر ہوئے۔ آن لائن سروسز کی بندش مانیٹر کرنے والی ویب سائٹ ’ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘ کے مطابق صارفین کی شکایات کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی، تاہم بعد میں شکایات میں نمایاں کمی آئی اور تعداد کم ہو کر 600 کے قریب رہ گئی۔متحدہ عرب امارات میں بھی سینکڑوں صارفین کو سپاٹیفائی کے استعمال میں مسائل درپیش رہے، جہاں 160 سے زائد صارفین نے تکنیکی خلل کی اطلاع دی۔ اعداد و شمار کے مطابق یو اے ای میں متاثرہ صارفین کی اکثریت یعنی 74 فیصد کو لاگ ان ہونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، 24 فیصد کو ایپ میں مسائل پیش آئے جبکہ 3 فیصد صارفین آڈیو اسٹریمنگ سے محروم رہے۔
عالمی سطح پر ’سپاٹیفائی‘ کی سروس متاثر ہونے کے بعد بحال،ہزاروں صارفین کو دشواری کا سامنا