ادھیڑ عمر خواتین کے لیے سگریٹ نوشی ترک کرنامشکل ترین قرار، نئی تحقیق میں انکشاف

لندن(رم نیوز) یونیورسٹی کالج لندن کی ایک نئی تحقیق کے مطابق انگلینڈ میں 45 سے 60 برس کی ادھیڑ عمر خواتین میں سگریٹ نوشی کامیابی سے چھوڑنے کی شرح محض 18 فیصد ہے، جو نوجوان، بڑی عمر کی خواتین اور ہم عمر مردوں کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔طبی جریدے ’بی ایم سی میڈیسن‘ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ملازمت، مالی دباؤ، خاندانی ذمہ داریوں اور مینوپاز سے جڑے ذہنی تناؤ کے باعث ادھیڑ عمر خواتین، بالخصوص پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لیے تمباکو نوشی سے چھٹکارا پانا انتہائی دشوار ہو جاتا ہے۔