پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور ماہی گیری کے فروغ پر اتفاق

سلام آباد(رم نیوز) پاکستان اور مالدیپ نے بحری تجارت، ماہی گیری، طبی سیاحت اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ پیش رفت مالدیپ کے وزیرِ سیاحت کی قیادت میں وفد کی جنید انوار چوہدری سے ملاقات کے دوران سامنے آئی۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے جنید انوار چوہدری نے مالدیپ کو پاکستان کی ٹونا مچھلی کی صنعت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور بتایا کہ پاکستان نے پہلی بار ٹونا مچھلی کا 25 ہزار میٹرک ٹن کوٹہ حاصل کیا ہے، جس کے بعد اس شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک طبی سیاحت اور غذائی تحفظ میں بھی اشتراکِ عمل بڑھائیں گے۔ اس مقصد کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا پاکستانی وفد دسمبر میں مالدیپ کا دورہ کرے گا۔