میوزک سٹریمنگ ایپ ’ٹائیڈل‘ کا مصنوعی ذہانت سے بنے گانوں پر پابندی کا فیصلہ

نیویارک(رم نیوز) معروف میوزک سٹریمنگ سروس ’ٹائیڈل‘ نے حقیقی فنکاروں کے حقوق اور رائیلٹی کے تحفظ کے لیے مصنوعی ذہانت سے مکمل طور پر تیار کردہ موسیقی پر پابندی عائد کرنے اور اپنے پلیٹ فارم سے 2 کروڑ 70 لاکھ سے زائد گانے ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔کمپنی کے مطابق گزشتہ 90 دنوں میں اپ لوڈ کیے گئے 43 فیصد گانے سو فیصد اے آئی پر مبنی تھے جو پلیٹ فارم پر موجود کل گانوں کا 6.3 فیصد ہیں۔ نئی پالیسی کے تحت اے آئی کی جزوی مدد سے بنائے گئے گانوں کی اجازت برقرار ہے۔