یوکرین جنگ میں معمولی غلط فہمی بڑے تصادم کا باعث بن سکتی ہے، جیرڈ کشنر

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی اور داماد جیرڈ کشنر نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جنگ میں ایک معمولی غلط فہمی بھی کسی بڑے تصادم کا سبب بن سکتی ہے۔جیرڈ کشنر نے اپنے بیان میں کہا کہ یوکرین تنازع پراکسی وار کی شکل اختیار کر چکا ہے، جبکہ مشرقی یوکرین کے علاقوں کا تنازع مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے دوران یورپ نے روس سے 250 ارب ڈالر کا ایندھن خریدا اور یورپ نے یوکرین کی امداد کے مقابلے میں زیادہ رقم روس کو ادا کی ہے۔