اسرائیل جھوٹے الزامات کے ذریعے امریکہ کو نئی جنگ میں جھونکنا چاہتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

تہران(رم نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ادویات سازی کے کارخانوں میں مہلک ہتھیار چھپانے کے اسرائیلی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اس جھوٹ کے ذریعے امریکہ کو دھوکہ سے ایک اور جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل گزشتہ ایک سال کے دوران دو مرتبہ امریکہ کو ایران کے ساتھ ایسی جنگ میں گھسیٹ چکا ہے جس میں امریکا کو شکست ہوئی۔عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران این پی ٹی اور کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے کی تنظیم کا رکن ہے اور ماضی میں خود بھی صدام حسین کی حکومت کو مغربی جرمنی کے فراہم کردہ کیمیائی ہتھیاروں کا نشانہ بن چکا ہے۔