قاہرہ آئل ٹینکر دھماکہ،وزیر اعظم شہباز شریف کا 31 افراد کی ہلاکت پر اظہارِ تعزیت

اسلام آباد(رم نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں آئل ٹینکر دھماکے اور آتشزدگی کے نتیجے میں 31 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں برادر ملک مصر کے ساتھ کھڑا ہے۔ واضح رہے کہ قاہرہ کے رنگ روڈ (علاقہ وراق) میں ٹنل 10 کے اوپر پیٹرولیم مصنوعات کے ٹرک میں دھماکے سے لگنے والی آگ نے 27 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔