امارات میں میٹا سمارٹ گلاسز کی دستیابی، خفیہ ریکارڈنگ اور پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی کے خدشات

دبئی(رم نیوز) متحدہ عرب امارات میٹا کے کیمرے والے سمارٹ گلاسز کی بڑھتی ہوئی دستیابی نے عوامی مقامات پر شہریوں کی پرائیویسی اور خفیہ ریکارڈنگ کے حوالے سے خدشات بڑھا دیے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عام چشموں میں خفیہ کیمرہ نصب ہونے سے شاپنگ مالز، کیفے اور دفاتر میں یہ پہچاننا مشکل ہو گیا ہے کہ کوئی شخص ویڈیو ریکارڈ کر رہا ہے یا نہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بغیر اجازت ریکارڈنگ یا چہرے کی شناخت جیسے ٹولز کا غلط استعمال صارفین کو یو اے ای کے سخت سائبر کرائم قوانین کی زد میں لا سکتا ہے۔واضح رہے کہ غیر مجاز ریکارڈنگ روکنے کے لیے آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیویارک کی عدالتوں نے پہلے ہی سمارٹ گلاسز پر پابندی لگا رکھی ہے، جبکہ تنقید کے باعث میٹا نے ستمبر 2026 میں کیمرے کے بغیر صرف آڈیو والے گلاسز بھی متعارف کرائے تھے۔