کراچی(رم نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نیٹ فلکس سیریز "جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو" کی لانچنگ تقریب میں اپنے لباس اور ہیئر سٹائل کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔تقریب میں ہانیہ عامر نے ہلکے جامنی رنگ کا سلک گاؤن پہنا اور چھوٹے بالوں پر ہیئر پیس (وگ) لگایا ہوا تھا۔ تصاویر سامنے آتے ہی صارفین نے ان کے لباس کو 90 کی دہائی کا فرسودہ فیشن قرار دے دیا۔سینئر اداکارہ مشی خان نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے تبصرہ کیا کہ "ہانیہ کے سٹائلسٹ کو ٹمبکٹو بھیج دینا چاہیے،" جبکہ مداحوں نے بھی انہیں فوری طور پر سٹائلسٹ بدلنے کا مشورہ دیا ہے۔
ہانیہ عامر کا "جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو" کی تقریب میں لباس شدید تنقید کی زد میں