اسلام آباد(رم نیوز)فواد خان، ماہرہ خان، احد رضا میر، اقرا عزیز اور ہانیہ عامر سمیت پاکستانی شوبز کے صف اول کے فنکاروں پر مشتمل پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ 4 دسمبر کو دنیا کے 191 ممالک میں ریلیز ہونے جا رہی ہے، تاہم اس کی ریلیز سے قبل ہی انڈیا میں اس پر پابندی کا مطالبہ سامنے آ گیا ہے۔ فرحت اشتیاق کے مشہور ناول پر مبنی اور مومنہ درید کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سیریز میں حمزہ علی عباسی، صنم سعید، مایا علی اور آمنہ شیخ بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ موسیقی روحیل حیات نے ترتیب دی ہے۔ انڈین فلم ورکرز کی تنظیم ’آل انڈین سینے ورکز ایسوسی ایشن‘ (AICWA) نے انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر نہ صرف اس سیریز کی نمائش روکنے بلکہ تمام پاکستانی فنکاروں اور ڈراموں پر مستقل پابندی کے لیے قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس مطالبے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ "پہلے کھیلوں اور پانی کو ہتھیار بنایا گیا اور اب فن و ثقافت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
پاکستانی نیٹ فلکس سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پر انڈیا میں پابندی کا مطالبہ