جعلی ادویات کے خاتمے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جعلی اور غیر معیاری ادویات کی روک تھام کے لیے وزارت قومی صحت کی ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا باقاعدہ اجرا کر دیا، جس کے ذریعے شہری دوا کا پیکٹ سکین کر کے اس کی اصلیت جانچ سکیں گے۔

خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اسے صحت کے شعبے میں اہم ڈیجیٹل قدم قرار دیا ۔ 2010-11 کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سانحے کا حوالہ دیتے ہوئےانہوں کہا کہ اس وقت دل کے مریضوں کو ملیریا کی ادویات دی گئیں جس سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی سنگین غفلت سے سبق سیکھتے ہوئے عوام کے تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔