لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 29 نومبر تک توسیع، جلسے جلوس پر پابندی برقرار

لاہور (رم نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے حساس سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں تین روز (29 نومبر تک) کی توسیع کر دی ہے، جس کے تحت پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع اور جلوس نکالنے پر پابندی ہوگی۔ تاہم شادی بیاہ، جنازوں، عبادات، سرکاری امور اور عدالتی کارروائیوں کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔