دوحہ (رم نیوز) رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ بھارت اے نے پہلے کھیلتے ہوئے ابھیشیک شرما کے 78 اور شہباز احمد کے 54 رنز کی بدولت 8 وکٹوں پر 317 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکا اے نے اوپنرز لاستھ کراس پلے اور سائنتھ جیاوردھنے کی شاندار سنچریوں کی مدد سے 318 رنز کا ہدف 42ویں اوور میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ فائنل میں سری لنکا کا مقابلہ پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ، سری لنکا اے بھارت اے کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی