رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اے اور بنگلہ دیش کا آج ٹاکرا

دوحہ (رم نیوز) رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اے اور بنگلہ دیش اے کی ٹیمیں آج دوحہ میں مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان یہ اہم مقابلہ سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جبکہ آج کے میچ کی فاتح ٹیم ٹائٹل کے حصول کے لیے فائنل میں سری لنکا اے کے مدمقابل ہوگی۔