نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (رم نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں کثیرالجہتی فورمز بالخصوص اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے تحت باہمی تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔ گفتگو کے دوران ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آئندہ ماہ تہران میں منعقد ہونے والے 18ویں ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کو دی گئی دعوت کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے وسیع تر علاقائی صورتحال اور خطے میں پائیدار امن و سلامتی کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔