اسلام آباد(رم نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی خوشحالی ملک کی مجموعی ترقی سے جڑی ہوئی ہے، لہٰذا خطے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، انفراسٹرکچر کی بہتری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں۔ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آزر کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دینے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ سے مقامی آبادی کے لیے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ معاشی استحکام اور ترقی کے نئے دروازے کھولنے کے لیے گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جائے۔
نوجوانوں کو ترقیاتی عمل میں شریک کیا جائے، گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل سے معاشی ترقی کی نئی راہیں کھولی جائیں: صدر آصف علی زرداری