دبئی (رم نیوز) دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے حفاظتی معیارات پر پورا نہ اترنے پر وزن کم کرنے والی دوا "مائی لیسا" کی فروخت، درآمد اور تقسیم پر پابندی عائد کرتے ہوئے نجی مراکزِ صحت کو صرف امارات ڈرگ اسٹیبلشمنٹ سے منظور شدہ ادویات استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ طبی ماہرین نے بھی شہریوں کو غیر مصدقہ ادویات سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں رواں سال منظور ہونے والی ادویات "فاؤنڈایو" اور "ویگووی" بھی صرف مستند معالج کے نسخے، متوازن غذا اور باقاعدہ ورزش کے ساتھ مخصوص طبی شرائط کے حامل افراد ہی استعمال کر سکتے ہیں۔
دبئی میں غیر معیاری وزن کم کرنے والی دوا پر پابندی عائد