کیا متحدہ عرب امارات میں بھی فرانس جیسا سپر مارکیٹ سائبر حملہ ہو سکتا ہے؟

دبئی (رم نیوز) ٹیکنالوجی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں تیزی سے پھیلتے ہوئے سمارٹ شاپنگ مالز، سپر مارکیٹس اور مرکزی نظام سے منسلک عمارتوں کو بھی فرانس جیسا سائبر حملہ پیش آ سکتا ہے، جہاں اکتوبر میں ہیکرز نے 700 سپر مارکیٹس کے ریفریجریشن سسٹم کی معمول کی سیٹنگ تبدیل کر کے لاکھوں یورو کی اشیائے خورونوش خراب کر دی تھیں۔ ماہرین کے مطابق ایک ہی مرکزی سسٹم سے جڑے ہونے کے باعث کسی بھی مداخلت سے سینکڑوں مراکز بیک وقت متاثر ہو سکتے ہیں، جس سے بچاؤ کے لیے عمارتوں میں ایسے خودکار اور آزاد مانیٹرنگ سسٹمز نصب کرنا ضروری ہیں جو کسی بھی غیر معمولی تبدیلی یا خرابی کی فوری نشاندہی کر سکیں۔