برلن (رم نیوز) یورپ کی سافٹ ویئر کمپنی "ایس اے پی" (SAP) کی جانب سے مصنوعی ذہانت پر مبنی نئی حکمت عملی کے تحت 10 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کے مجوزہ منصوبے پر حتمی فیصلہ مزدور یونینز سے مذاکرات کے بعد کیا جائے گا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اس تنظیمِ نو سے کمپنی کے عالمی عملے کا کم از کم 9 فیصد حصہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس کے تحت پروڈکٹ ڈویلپمنٹ، انجینئرنگ اور سیلز سمیت تمام شعبوں میں آسامیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ کمپنی اپنے ایگزیکٹو بورڈ میں بھی تبدیلیاں کر رہی ہے۔
جرمن سافٹ ویئر کمپنی میں مجوزہ چھانٹی، 10 ہزار ملازمین کا مستقبل مذاکرات کی میز پر طے ہوگا