کیلیفورنیا(رم نیوز)وٹس ایپ نے صارفین کے لیے "شیڈول میسجز" کا فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت صارفین انفرادی اور گروپ چیٹس میں 10 منٹ سے لے کر 14 دن پہلے تک ٹیکسٹ پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز شیڈول کر سکیں گے۔ کمپنی کے مطابق یہ پیغامات مقررہ وقت پر خودکار طور پر ڈلیور ہو جائیں گے، چاہے بھیجنے والے کا فون سوئچ آف ہو یا انٹرنیٹ کنکشن موجود نہ ہو۔ پیغام شیڈول کرنے کے لیے ٹائپنگ کے بعد "سینڈ" بٹن کو دبا کر رکھنا ہوگا اور تاریخ و وقت منتخب کرنا ہوگا، جبکہ مقررہ وقت سے پہلے پیغام کو دیکھنے یا منسوخ کرنے کی سہولت بھی ہوگی۔ موصول کنندگان کو یہ پیغامات عام پیغامات کی طرح نظر آئیں گے اور اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے تحت محفوظ رہیں گے۔
وٹس ایپ میں "شیڈول میسجز" فیچر کا اضافہ، 14 دن قبل تک پیغامات شیڈول کرنا ممکن