مکہ دفاعی معاہدہ، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا مشترکہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (رم نیوز )پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی سٹریٹجک و دفاعی کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں علاقائی امن، اجتماعی دفاع اور ایک دوسرے کی خودمختاری کے احترام کا عزم دہرایا گیا۔ اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں سعودی عرب میں سیکرٹریٹ کے قیام پر پیش رفت کو سراہا گیا اور حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔ تینوں ممالک نے دفاعی صنعتوں، مشترکہ تکنیکی ترقی اور عسکری تربیت کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔