تہران(رم نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ میناب میں 168 بچوں کے قتل عام کے ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہیں اور ایرانی قوم اس المیے کو کبھی نہیں بھولے گی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر جاری اپنے پیغام میں ایرانی صدر نے جذباتی انداز میں کہا کہ دنیا میں اس سے بڑا کوئی غم نہیں ہو سکتا کہ ایک باپ اپنے اس ننھے بچے کو اپنے ہاتھوں سے دفن کرے جسے ابھی اس کی گود میں کھیلنا چاہیے تھا۔
میناب سانحہ انسانی حقوق کے علمبرداروں کے دوہرے معیار کا ثبوت ہے: ایرانی صدر