کراچی عمارت حادثہ،ہلاکتیں 11 ہو گئیں

کراچی(رم نیوز) ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی 6 منزلہ عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں نکال لی گئی ہیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 14 افراد زخمی جبکہ 7 تاحال لاپتہ ہیں۔ عمارت کا باقی ماندہ ڈھانچہ گرنے اور لاشوں کو نقصان پہنچنے کے خدشے کے پیشِ نظر بھاری مشینری کے بجائے مخصوص راستے (پاکٹس) بنا کر مینوئل سرچ آپریشن جاری ہے۔