دبئی(رم نیوز) متحدہ عرب امارات میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مہارت طلب کرنے والی 72.1 فیصد ملازمتیں اب بھی روایتی عہدوں کے نام سے مشتہر کی جا رہی ہیں۔ انفارما کنیکٹ اکیڈمی کی تحقیق کے مطابق ایچ آر میں 98.4 فیصد، فنانس میں 92.8 فیصد اور مارکیٹنگ میں 92.4 فیصد آسامیوں کے عنوان میں اے آئی کا ذکر کیے بغیر اس کی مہارت لازمی قرار دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سینئر مینجمنٹ اور ڈائریکٹر سطح کی 81.4 فیصد آسامیوں میں بھی یہی رجحان پایا گیا، جس کے پیشِ نظر ماہرین نے امیدواروں کو صرف عہدے کے نام کے بجائے ملازمت کی مکمل تفصیلات پڑھنے کا مشورہ دیا ہے۔
امارات کے غیر تکنیکی شعبوں میں بھی اے آئی مہارتوں کی مانگ میں اضافہ، 72 فیصد ملازمتوں کے عنوانات بدستور روایتی