سندھ کی معاشی ترقی میں بوہرہ برادری کا کردار کلیدی، سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن سہولت دیں گے: مراد علی شاہ

کراچی(رم نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بوہرہ برادری صوبے کی معاشی ترقی میں اہم شراکت دار ہے اور حکومت برادری کے تجربے، مہارت اور عالمی روابط سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ داؤدی بوہرہ بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بوہرہ برادری نے نسلوں سے تجارت، صنعت اور فلاحی کاموں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا تجارتی و مالیاتی مرکز ہے جبکہ سندھ میں مینوفیکچرنگ، ٹیکسٹائل، ادویات سازی، آئی ٹی اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ دھابیجی، خیرپور اور بن قاسم کے خصوصی اقتصادی زونز صنعت کاروں کے لیے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں، بالخصوص دھابیجی پورٹ قاسم سے رابطے کے باعث بڑا صنعتی و معاشی مرکز بن سکتا ہے۔