جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پرصنم جاوید کوعدالت پیش کیا جائے گا

لاہور(رم نیوز)تھانہ شادمان جلاؤگھیراؤ کے مقدمے کی سماعت آج ہوگی۔ پولیس جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پرصنم جاوید کوعدالت پیش کرے گی۔ عدالت نے صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں آج تک توسیع کا حکم دے رکھا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید کیس کی سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ جناح ہائوس حملے اور جلائو گھیرائو کے مقدمے میں 10 ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت آج ہوگی۔ جج ارشد جاوید سماعت کریں گے۔ عدالت نے آج تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کررکھی ہے۔